راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات میں چار برسوں کیلئے نئی کابینہ منتخب ہو گئی ہے۔انتخابات شالیمار کلب راولپنڈی میں پنجاب ایڈہاک سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نامزد نمائندے محمد شفیق چیمہ کی زیرِ نگرانی ہوئے۔ چیئرمین کیلئے کرنل ریٹائرڈ غلام ربانی صدر نصرت خان،جنرل سیکرٹری فاروق عالم،فنانس سیکرٹری سردار نزاکت،نائب صدر ظفر حیات،وومن ونگ وائس پریزیڈنٹ فاطمہ نور اور دیگر عہدیداروں کا اعلان کیا گیا۔