راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں وارادتیں جاری ہیں شہری 13موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں،نقدی ،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 11موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ، گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں تھانہ وارث خان کے علاقہ مکھا سنگھ سٹیٹ ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ بیکری چوک،تھانہ چک لالہ کے علاقہ ہائی کورٹ روڈ ،،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ بنکر کالونی،تھانہ دھمیال کے علاقہ کرسچن کالونی روڈ کے علاقوں میں کی گئیں اور نقدی ،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں ،حصال ،یوسف کالونی ،فیز7 ، ڈھوک کھبہ ،ظفرالحق روڈ ،بے نظیر بھٹو ہسپتال ، نورانی محلہ کے علاقوں میں گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے،قیمتی سامان چوری کرلیا گیا ۔ ادھروفاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکرٹریٹ ، تھانہ ترنول اور تھانہ کورال کے علاقوں میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی5وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ2موٹر سائیکل چوری جبکہ3گھروں کے تالےٹوٹ گئے ۔ تھانہ آبپارہ اورتھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقوں سے2 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ۔ تھانہ سیکرٹریٹ ، تھانہ ترنول اور تھانہ کورال کے علاقوں میں 3گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔