• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس  نے مختلف کارروائیوں میں 9ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے شراب،اسلحہ معہ ایمونیشن،چرس برآمد اور نوجوان کو قتل کرنیوالا ملزم بھی پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کر کے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق ملزموں سے 5لیٹر شراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سٹی، بنی، پیر ودھائی، وار ث خان، سول لائنز اور ٹیکسلا کے علاقوں میں کی گئیں۔ ادھر 2منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے 7کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی، تھانہ روات پولیس نے بڑے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 5کلو 500گرام چرس برآمد کی، تھانہ آر اے بازار پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے ایک کلو 620گرام چرس برآمد کر لی۔
اسلام آباد سے مزید