راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں 2 دنوں میں شہری کے 31 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ کی ڈکیتیاں بڑھ گئیں،شہری غیر محفوظ ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری 2 روزکے دوران مختلف وارداتوں میں 28موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی، مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ ریس کورس کے علاقہ ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ ،تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ،تھانہ وارث خان کے علاقہ چمن زار کالونی اور تھانہ نصیرآباد کے علاقہ کرم آباد چاکرہ روڈ کے علاقوں میں لاکھوں روپے اور موبائل فونز اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں، ڈھوک کالاخان ،انوار چوک ،آدڑہ خورد، ڈھونگ ،اڈیالہ روڈ،چکری روڈ ،پولیس کالونی روات ، وحدت کالونی ،رحمان آباد ،پشاورروڈ ،ریل ویو سوسائٹی اوربڑکی بدھال کے علاقوں میں گھروں کے تالے ٹوٹ گئے لاکھوں روپے کی نقدی،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات سمیت قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی7وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ3 موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا جبکہ 3موٹر سائیکل چوری اور تین گھروں کے تالےٹوٹ گئے۔ تھانہ نون ک،تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ رمنا اور تھانہ نیلور، تھانہ مارگلہ ،تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقوں سے قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔