• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال روڈکے اگلے مرحلے میں آرمی قبرستان چوک انڈر پاس منصوبہ موخر

راولپنڈی (راحت منیر/ اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کےمطابق 25کلو میٹر طویل مال روڈ سگنل فری پراجیکٹ کے اگلے مرحلے میں آرمی قبرستان چوک انڈر پاس منصوبہ موخر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ریس کورس اور چیئرنگ کراس انڈر پاسز پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کچہری چوک اور منسلکہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد مال روڈ پر تین انڈر پاسز کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں ریس کورس انڈر پاس لاگت تخمینہ 3091اعشاریہ 090ملین روپے، چیئرنگ کراس انڈر پاس 2588اعشاریہ 654ملین روپے جبکہ آرمی قبرستان چوک انڈر پاس لاگت تخمینہ 2679اعشاریہ328ملین روپے شامل تھے۔ ریس کورس اور چیئرنگ کراس انڈر پاسز کیلئے گائیڈ بیم کی تعمیر جاری ہے۔ یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کا کام بھی جاری ہے۔ اگلے ماہ سے بھاری مشینری کے زریعے دونوں انڈر پاسز پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی 132کے وی کی مین لائن کے 14پول منتقل ہونے ہیں۔ جن پر لاگت کا تخمینہ 14کروڑ 80لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ 11پول منتقل ہو چکے ہیں۔ دیگر محکموں آر سی بی، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل وغیرہ کی سروسز کی منتقلی پر 8سو ملین روپے کے لگ بھگ اخراجات کا تخمینہ ہے۔
اسلام آباد سے مزید