• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف اضلاع میں تعینات 5پولیس افسران کے تبادلے اور تعیناتی

پشاور (کرائم رپورٹر) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعینات 5پولیس افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ18کے ایس پی انویسٹی گیشن نوشہرہ شاہ اسد خان کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ ایس ایس یو خیبر پختونخوا کی صوابدید پر مزید تعیناتی کےلئے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح گریڈ17کے ڈی ایس پی صلاح الدین کوایس پی انویسٹی گیشن لکی مروت سے تبدیل کرکے ایس پی سٹی بنوںجبکہ ڈی ایس پی شیر حسن کوایس پی سٹی بنوں سے ہٹاکر ایس پی انویسٹی گیشن لکی مروت مقرر کردیا گیا ہے۔ دونوں افسران کی تعیناتی اپنے موجودہ پے اسکیل میں کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی احسان شاہ کو ایس پی صدر کوہاٹ سے تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن نوشہرہ اور ڈی ایس پی روح الامین کو ایس پی ہیڈکوارٹرز کوہاٹ سے تبدیل کرکے ایس پی صدر کوہاٹ تعینات کردیا گیا ہے ۔
پشاور سے مزید