• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ میں پہلی بیوی کو زہر دیکر مارنے والا ملزم دوسری بیوی اور والدہ سمیت گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر) پشتہ خرہ میں پہلی بیوی کو زہر دیکر مارنے والا ملزم دوسری بیوی اور والدہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، ایک ہفتہ قبل زاہد ولد ہمایون نے پشتہ خرہ پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی ہمشیرہ ثناء کی شادی زیب اللہ سے ہوئی تھی جس کے دو بچے ہیں ثناء کو شوہر کے گھر میں زہر دے کر مارا گیا ہے جس پر پولیس نے تفتیش کی اور گزشتہ روز ایف آر درج کرائی کہ ثناء کو اس کے شوہر زیب اللہ اس کی دوسری بیوی اور والدہ نے زہر دے کر قتل کیا ہے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پشاور سے مزید