• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز کی لاش ورثاء کے حوالےدرخواست نمٹا دی گئی

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ شب پولیس مقابلے میں مارے جانے والے پولیس کو 47مقدمات میں مطلوب ملزم ممتاز عرف ممتازے کی نعش ورثاء کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کے بعد ضمنی درخواست نمٹا دی جبکہ عدالت نے پولیس کو لاش اصل ورثاء کے حوالے کرنے اور تدفین کے عمل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی بھی ہدایت کردی۔گزشتہ روز ممتاز کی والدہ باغ مینہ کی جانب سے دائر ضمنی درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس بابرستار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔اس دوران درخواست گزارہ کے وکیل شبیر گیگیانی نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز ملزم ممتاز کو اسلام اباد ائیر پورٹ سے پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کیا جس میں پولیس کو مطلوب ملزم ممتاز اور دو حملہ آرو ہلاک ہو گئے ہلاک ملزم کی لاش ورثاء کے حوالے نہیں کی جارہی اس لئے یہ درخواست دائر کی گئی ہے۔
پشاور سے مزید