• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ٹرانسپورٹروں کے تمام جائز مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریگی ، سمیع اللہ خان

پشاور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سمیع اللہ خان کی زیر صدارت پشاور لاہور اڈہ کے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلقہ حکام کے علاوہ لاہور اڈہ ٹرانسپورٹرز یونین کے عہدیداران اور نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹرز نے معاون خصوصی کو کرایوں، شیڈول ریٹس اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔معاون خصوصی سمیع اللہ خان نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت شیڈول ریٹس سمیت تمام جائز مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت کی ترجیح ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنایا جائے ۔
پشاور سے مزید