• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سٹڈی سنٹرکے ڈاکٹر خان فقیر اور ڈاکٹر طارق امین کی ترقی

پشاور(خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے پاکستان اسٹڈی سنٹرکے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کی سفارشات پر ڈاکٹر خان فقیر کو ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈاکٹر طارق امین کو اسسٹنٹ پروفیسرکے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ ڈاکٹر خان فقیر پاکستان اسٹڈی سنٹر، پشاور یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ مطالعہ پاکستان، سیاسی تاریخ، آئین سازی، گورننس اور پاکستان کے عدالتی و قانونی اداروں کی تاریخ میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے تاریخ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور ان کے پاس 18 سال سے زائد کا تدریسی اور تحقیقی تجربہ ہے۔دریں اثناء پاکستان اسٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شہباز خان، فیکلٹی ،انتظامی عملے اور طلباء نے ڈاکٹر خان فقیر اور ڈاکٹر طارق امین کو ترقی ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں اساتذہ کرام تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سنٹر کی فلاح وبہبود اور ترقی میں بھی اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔
پشاور سے مزید