• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امین کالونی میں 50 سالہ شخص قتل، 24 گھنٹے بعد بھی ملزموں کی شناخت نہ ہوسکی

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاورکے علاقے امین کالونی میں 50سالہ شخص کو قتل کرنے کی سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح شخص پیچھے سے آکر مقتول کو سر میں گولی مارتا ہے تاہم فائرنگ کرنے والے کون تھے؟ 24گھنٹے گزرنے کے بعد بھی شناخت نہ ہو سکی۔جمعہ کے روز ریاض محمد سکنہ مہمندآباد امین کالونی نے اپنے بھائی تاج محمد کے قتل کی رپورٹ تھانہ بھانہ ماڑی کو کی تھی اور بتایا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدجیسے ہی مسجد سے نکلے، موٹرسائیکل پر سوار 4افراد نے آکر اسے گولی ماری جس سے بھائی جاں بحق جبکہ راہ گیر زخمی بھی ہوا۔ مقتول کی گزشتہ روز عیسیٰ خیل جنازگاہ میں نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں آبائی گاوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ادھر پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسلح شخص پیچھے سے آکر تاج محمدکے سر میں فائر کرکے فرار ہو جاتا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی نہ ہی ورثا نے کسی پر قتل کی دعویداری کی ہے۔
پشاور سے مزید