• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طا لب کو آ فلوڈ کرنے پرایف آئی اے سے رپورٹ طلب

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے ترکی کی یونیورسٹی میں نرسنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم یوسف خان کو بیرون ملک روانگی سے روکنے اور ایئرپورٹ پر جہاز سے آف لوڈ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل حبیب انور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ یوسف خان نے ترکی کی ایک یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے اور کلاسز میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہورہے تھے کہ انہیں ایئرپورٹ پر آف لوڈ کردیا گیا۔ وکیل کے مطابق طالب علم کو دو مرتبہ، 28 جولائی اور 13 اگست کو آف لوڈ کیا گیا۔وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ترکی میں نرسنگ کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یونیورسٹی میں کلاسز ستمبر سے شروع ہورہی ہیں، عدالت اس بات کا جائزہ لے گی کہ متعلقہ حکام کے پاس طالب علم کو آف لوڈ کرنے کا کتنا اختیار ہے,جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ʼʼکیا یونیورسٹی نے کہا ہے کہ انہیں داخلہ نہیں دیا گیا؟ʼʼ عدالت نے ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔
پشاور سے مزید