• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان سکینڈل ملزم کی پلی بارگین کی درخواست کی توثیق کردی گئی

پشاور(نیوزرپورٹر) چیئرمین نیب کی جانب سے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں ملوث ملزم حریق احمد کی پلی بارگین کےلئے دائر درخواست منظوری کے بعد احتساب عدالت پشاور نے ملزم کی پلی بارگین کے لئے دائر درخواست کی توثیق کردی ملزم نے 40کروڑ 98لاکھ روپے کی پلی بارگین کی درخواست دی تھی ۔ احتساب عدالت نے ملزم کی رہائی کے احکامات جاری کردییے ۔پلی بارگین کی درخواست پر سماعت احتساب جج کلیم ارشد نےکی۔عدالت کوبتایا گیا کہ ملزم کو نیب نے مئی 2026 میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزم نے 40 کروڑ 98 لاکھ روپے کی پلی بارگین درخواست دی تھی۔نیب کے مطابق ملزم حریق احمد داسو عسکری بینک کے آپریشن منیجر ہے جس کو کوہستان سکینڈل میں 40 کروڑ سے زائد ٹرانزیکشن ہوئی تھی،۔ملزم کو عدالت نے سنٹرل جیل سے ضمیمہ ب پر نکالنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ۔پشاور احتساب عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کے حوالے سے بیان قلمبند کرنے کے بعد توثیق کردی۔
پشاور سے مزید