• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی وکیل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا

پشاور(نیوزرپورٹر)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں میں وکلاء کے نام پر لوگوں سے فیس وصول کرنے پر ایک جعلی وکیل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو جعلی وکیل کی شکایت موصول ہوئی ، جس پر کاروائی کرتے ہوئے مطہر شاہ نامی شخص سے جب تفصیلات طلب کی گئی تو وہ جعلی نکلی جس پر جعلی وکیل کو تھانہ مشرقی کے حوالے کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی ۔ س موقع پر پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امین الرحمان یوسفزئی ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ عدالتی احاطے میں ٹاٹ ازم کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھی جائے گی اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی گی ۔
پشاور سے مزید