ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان علماءکونسل ضلع ملتان کے انتخابات ، نئی تنظیمی باڈی کا اعلان کر دیا گیا ،جس کے مطابق سرپرست مولانا محمد یعقوب شیخ، نائب سرپرست قاری رانا محمدصفدر ،صدر صاحبزادہ علامہ انوارالحق مجاہد ،سینئر نائب صدر پروفیسر عبدالماجد وٹو ،نائب صدر مولانا محمد بلال حنیف ملتانی،نائب صدر مولانا عبدالرحیم قریشی ،جنرل سیکرٹری قاری محمد عمر عثمان مدنی ،ڈپٹی سیکرٹری عبیداللہ انور صدرپوری ،سیکرٹری فنانس حافظ دلشاد ،ڈپٹی سیکرٹری فنانس قاری طاہر امین ، سیکرٹری نشر و اشاعت قاری عبدالرشید ،رابطہ سیکرٹری قاری عبداللہ میو ،سالار قاری عبدالمنان ،تحصیل ملتان کے صدر حافظ محمد ساحل عظیم، سٹی ملتان کے صدرحافظ محمد شاہزیب ،تحصیل جلالپورکے صدر مولانا محمد فاروق،تحصیل شجاعبادکے صدر مولاناتنویرالحق قاسمی منتخب ہوئے ہیں ، پاکستان علماءکونسل ضلع ملتان کی جانب سے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور توقع ظاہر کی گئی کہ نومنتخب عہدے دار اخلاص، اتحاد، نظم و ضبط اور باہمی تعاون کے ساتھ دین اسلام، ملک و ملت اور پاکستان علماءکونسل کے مشن کے لئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ نومنتخب صدر صاحبزادہ علامہ انوارالحق مجاہد نے انتخابی اجلاس میں آئے والے مہمانوں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتحاد امت ، خدمت دین، استحکامِ پاکستان کےلئے ہمیں اپنے اندر قوت برداشت پیداکرنا ہوگی ایک دوسرے کوکااحترام اور حقوق العباد کا خیال کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل کے تمام کارکنان اور عہدیداران کو قائد پاکستان علماءکونسل علامہ طاہر محمود اشرفی پرمکمل اعتماد کرتے ہوئے جماعتی ذمہ داری کاثبوت دینا ہوگا۔