• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی امام بارگاہ بابا تلوار شاہ پرجشن میلاد مصطفےٰؐ کی تقریب

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تحفظ عزاداری کونسل ملتان کے کوآرڈینیٹر سہیل حسنین بھٹہ اور مرکزی جنرل سیکرٹری تحفظ عزاداری کونسل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ دین اسلام لے کر آئے اور انسان کو قرآن و سنت کی تعلیمات دیں، اسلام ایک دین فطرت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید حسن عباس رضوی کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ بابا تلوار شاہ پر جشن صادقین، حضرت محمد مصطفی ﷺ اور حضرت امام جعفر صادق کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مشترکہ کی خطاب میں کیا، تقریب میں سہیل حسنین بھٹہ، سید طالب حسین پرواز، اصغر علی قریشی ہاشمی، صائم علی، عباس علی قریشی ہاشمی، فیاض خان، ظہور حسین، حاجی محمد رمضان راں، منیر حسین، شیخ سجاد حسین، عبدالستار، اکرام حسین، علی رضا ودیگر شخصیات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید