ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد حمزہ نے ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ نیو ملتان نے گز شتہ سال خاتون سے زیادتی اورتشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 1134/25 درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دے۔