• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمد ہونے کے ملزم کی ضمانت خا رج کرنیکا حکم

ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے بعد خا رج کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد امین نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کیخلاف پولیس تھانہ ستیل ماڑی نے رواں سال مقدمہ نمبر 382/26درج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سے دوران چیکنگ بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی پولیس نے اسے گرفتار کیا اور عدالتی حکم پر جیل بھجوا دیا وہ بے گناہ جیل میں قید ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔
ملتان سے مزید