ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے وارداتوں کے متعدد واقعات میں شہریوں کی نقدی اور دیگر سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقے محمد حسین کی دکان سے 12دیگیں مصالہ جات کے گٹو مالیت لاکھوں روپے نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقے عبدالرحمن سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 8ہزار پانچ سوروپے لوٹ کر لے گئے سمیرا رسول کا موبائل چوری تھانہ شاہ شمس کے علاقے اصغر سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 19ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ثریا بی بی تھانہ گلگشت کے علاقے محمد حسین ،امجد کے موبائل فونز تھانہ کوتوالی کے علاقے رمضان کی موٹرسائیکل ڈی ایچ اے کے علاقے عمر کا گھریلو سامان صدر کے علاقے شاہ زیب کا موبائل قادر پورراں کے علاقے محمد حسن کا سولر پینل سٹی شجاع آباد کے علاقے ابوبکر ،نوید حیات کے موبائل فونز سٹی جلالپور کے علاقے قاسم کا انورٹر وغیرہ چوری ہوگئے جبکہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے طارق سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر ڈیڑھ لاکھ روپے سمیت موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔