• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائیاں جاری‘ 3ملزمان گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے کی انسانی اسمگلروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری‘ مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے حکم پر انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایف آئی اے ریڈنگ ٹیم نے درج مقدمہ نمبر 177/2025کے ملزم محمد علی کو کامیاب چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا ،ملزم نے شہری کو عمرہ کے ویزہ پر بیرون ملک بھجوانے کے نام پر 3لاکھ 6ہزار بٹور کر منظر عام سے غائب ہوگیا تھا دوسری کارروائی میں ٹیم نے رحیم یار خاں کے رہائشی ملزم غلام قاسم کو گرفتار کرلیا جس کیخلاف مقدمہ نمبر 42/2026 درج تھا ملزم غلام قاسم نے شہری کو بیرون ملک بھجواکر نوکری کا جھانسہ دیکر 9لاکھ 50ہزار وصول کیئے تھے جبکہ ایف آئی اے کی ریڈنگ ٹیم نے ڈیرہ غازیخان میں کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 54/2026 نامزد ملزم تنویر احمد کو گرفتار کیا جس نے شہری عاشق حسین کو یورپ بھجوانے کے نام پر 7لاکھ 75ہزار بٹور کر روپوش ہوگیا تھا ٹیم نے کامیاب چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے گرفتار ملزمان کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔
ملتان سے مزید