• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کا نعرہ لگا دیا تو کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل  نے کہا ہے کہ اگر سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کا نعرہ لگا دیا تو کسی کا باپ بھی سندھ میں نئے صوبے بننے سے نہیں روک سکتا، پیپلزپارٹی کی حکومت میرے الفاظ یاد رکھنا،متعصب قوم پرست کہتے ہیں کہ سندھ میں صوبے نہیں بنیں گے اور جو صوبے کا مطالبہ کرے گا اسے چیر دیں گے، وہ اپنی تاریخ پڑھیں اور نفرت کی آگ نہ بھڑکائیں۔ پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت اگر مجبور ہوکر سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی آواز میں اپنی آواز شامل کرلی تو پھر کیا کروگے؟ کیا مہاجروں سے جنگ کروگے؟ وہ باتیں کرنے پر مجبور نہ کریں جو نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید