• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر بچی کی والدین کی مرضی کیخلاف شادی کے کیس کی سماعت ملتوی

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سیدفرہاد علی شاہ نے گزشتہ روز کم عمر بچی کی والدین کی مرضی کیخلاف شادی کے کیس کی سماعت 7ستمبرتک ملتوی کردی ہے اور ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایت کی ہے وہ پوری تیاری کرکے آئیں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبد الودود نے عدالت کی معاونت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچی کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے اس لئے انہیں والدین کے حوالے کیا جائے یا پھر انہیں دارالامان بھجوادیا جائے۔ پیٹیشنر تہمینہ بی بی کے وکیل سید مزمل حسین بخاری نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم ثناء اللہ کٹی نے تہمینہ بی بی کو اغوا کرلیا اور اس کے زبردستی 164ض۔ف کے تحت بیان کروائے کہ اس نے شرعی نکاح کرلیا ہے جبکہ بچی کم عمر تھی اور اس کا نکاح نہیں ہوسکتا تھا۔جبکہ نا بالغ کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔
ملتان سے مزید