• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارکر زخمی کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹکر مارکر زخمی کردیا ۔ لاری اڈا ٹرمینل کے قریب تیز رفتار ٹرک نمبری MNF-6297 نے ٹکر مارکر موٹرسائیکل سوار نوجوان شاہد کو زخمی کردیا جسے ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر فرار ٹرک ڈرائیور کو دبوچ لیا جس کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی اور حوالہ پولیس کردیا پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو تھانہ منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید