پشاور ( لیڈی رپورٹر)14 ماہ قبل گھر نظر اتش کیے لیکن ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی۔ شاہد خان ضلع اپر دیر تحصیل شرینگل گاؤں بوریال سے تعلق رکھنے والے علاقہ ناظم شاہد خان اور علاقے کے لویہ جرگہ کے مشران جن میں انور زیب خان، محمد امین، عطا الرحمان، عزیز الرحمن، غلام اللہ اور مختیار خان شامل ہے کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ اگر ہمیں انصاف نا ملا تو پشاور پرِیس کلب کے سامنے اپنے بچوں کے ہمراہ خود سوزی کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں بریال پر 14 ماہ قبل ان کے قریبی گاؤں حیاگی شرقی سے تعلق رکھنے والے سو سے زائد افراد نے بھیا نہ طور پر قبضہ مافیا کے سربرا ہ علاقے میں زبردستی بھتہ وصول کرنے والے شیر محمد ولد محمد ہارون، ساز محمد ہمیش گل پسران شیر محمد ، محمد یوسف سلطان حبیب پسران محمد عارف وکیل ولد شاہ فہیم، نثار ولد فاروق، نواز خان ولد شہباز خان سکنہ شرینگل ساکنان حیا گی شرقی نے ہمارے گاؤں پر بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیا اور گھروں کے مکینوں کو گھروں سے نکال کر گھروں کو ایک مدرسے کو اگ لگائی جس کی باقاعدہ ایف ائی ار پولیس تھانہ شرینگل میں درج ہے لیکن 14 ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو حملہ اوروں کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔