اسلام آباد (رانا غلام قادر )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرغستان سے واپس پہنچتے ہی وزرات صحت کے امور اور پمز آتشزدگی واقعے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ۔وزری اعظم نے ہدایت کی کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو رعایت نہیں دی جائیگی، حفاظی اقدامات کا اطلاق یقینی بنایا جائے،اجلاس میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، سیکریٹری ہیلتھ کپٹن (ر) محمد محمود اور پمز ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان شریک تھے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو شعبہ صحت کے حوالے سے بریفنگ جبکہ پمز آتشزدگی واقعے کے حوالے سے جاری تحقیقات پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عبوری تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیرِ اعظم کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔