کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے بس اڈے کے قریب اندرون سندھ سے پیشی کے لیے آئے چچا بھتیجےپر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چچا جاں بحق اور بھتیجا زخمی ہو گیا،حملہ آور اور چچا بھتیجا ایک دوسرے کوجانتے تھے کیوں کہ وہ ایک دوسرے کونام سے پکار رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔