• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نےجعلی ویزے اور پروٹیکٹر اسٹیکرز بنانے والا نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔کارروائی خفیہ اطلاع پر سبزار اسکیم کے ای بلاک لاہور میں کی گئی ۔کاروائی کے دوران 305 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کیے گئے جبکہ مختلف ممالک کے جعلی ویزا اسٹیکرز بھی برآمد کیے گئے۔حکام کے مطابق شہریوں کے 100 شناختی کارڈز بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔کارروائی کے دوران جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز بھی برآمد ہوئے۔ کارروائی میں گرفتار ملزم جاوید اقبال سبزار لاہور کا رہائشی ہے ۔ملزم جاوید اقبال ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی لاہور کے مقدمہ نمبر 551/2020 میں بھی مطلوب تھا۔ایف آئی اے لاہور نے ایک اور کارروائی میں حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملک بھر سے سے مزید