• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں خطرناک قرار دی گئیں عمارتیں گرانے کی کارروائی شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی ٹیکنیکل کمیٹی ڈینجرز بلڈنگز کی جانب سے خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے. لیاری ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں موجود ان خستہ حال عمارتوں کو انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر فوری طور پر گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی وسیم شمشاد نے کہا کہ مجموعی طور پر 8 خطرناک مقامات میں سے دو پر انہدامی کارروائی باقاعدہ طور پر شروع کر دی گئی ہے پلاٹ نمبر 3940، گلی نمبر 6، دریا آباد، لیاری گراونڈ پلس فور اور پلاٹ نمبر 2666 / نیا آباد گراونڈ پلس فائیوگلی نمبر 14، نیا آباد لیاری میں واقع عمارت پر صبح 9:30 بجے سے شام 5:10بجے تک کارروائی ہو گی یہ تمام عمارتیں انتہائی خستہ حال اور خطرناک حالت میں ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید