کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ڈرائیورز اور ہیڈ کانسٹیبل ڈرائیورز کو اگلے عہدوں پر ترقیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ مختلف صوبوں میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر ڈرائیورز کو سب انسپکٹر ڈرائیور اور 14 ہیڈ کانسٹیبل ڈرائیورز کو بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ڈرائیور ترقی دے دی گئی ہے۔