• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر نے صومالیہ میں شہید پاکستانیوں کے لواحقین میں فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے

کراچی (جنگ نیوز)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی حکومت کی جانب سے صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین میں مالی معاونت اور پلاٹ کے لیے فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔یہ چیک شہید محمود احمد انصاری، شہید سید کاشف عمر اور شہید رفیع اللہ خان کے لواحقین کو پیش کیے گئے۔اس موقع پر شہدائ کے اہل خانہ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس مشکل گھڑی میں ان کے خاندانوں کا ساتھ دے کر ان کی داد رسی کی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید