اسلام آباد (طاہر خلیل)وفاقی محتسب نے 2025ء میں ریکارڈ 261,101شکایات کا ازالہ کیا ،صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے صدر مملکت کو سال 2025ء کی سالانہ رپورٹ پیش کی، وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔