اسلام آباد( رپورٹ:رانا مسعود حسین) احسن بھون سمیت بارکونسل کےتمام منتخب امیدواروں کی تعلیمی اسناد درست قرار ،پاکستان بار کونسل کے سیکرٹری گلزار احمد نے واضح کیاہے کہ بارکونسل کے 2025 کے انتخابات میں کامیاب قراردیے جانے والے تمام امیدواروں کی تعلیمی اسناد کی باقاعدہ تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا ،جن میں پیر مسعود چشتی ، منیر ملک، منیر احمد خان کاکڑ، راجہ رضوان عباسی، نوید اختر ، عبد الستار خان ، رحمان اللہ ،قاضی محمد ارشد ، اعظم نذیر تارڑ ، حفیظ الرحمن سلمان اکرم راجہ ، شفقت محمود چوہان ، محمد مقصود بٹر، عامر سعید ، طاہر نصر اللہ ،سید قلب حسن ، ثاقب اکرم گوندل ، فاروق ایچ نائیک، صلاح الدین احمد ، محمد سلیم ، عبید اللہ ملا نو اور عابد ایس زبیری شامل ہیں۔