• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی: نئے ارکان سینیٹ کی نامزدگی میں وائس چانسلر کی مداخلت کی مذمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس اور گلشن اقبال کیمپس وفاقی اردو یونیورسٹی، المنائی نمائندگان نے 17ستمبر 2026ء کے اجلاس میں وائس چانسلر کی شرکت، سینیٹ کی بعض نشستوں پر نامزدگی کے طریقۂ کار کی مذمت کرتے ہوئے اجلاس کی کارروائی دوبارہ طلب کرنے اور سینیٹ و سینڈیکیٹ کی متعلقہ نشستوں پر نامزدگیاں یونیورسٹی کے قانون کے مطابق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مشترکہ بیان کے مطابق 17 ستمبر 2026ء کو منعقدہ نامزد کنندہ کمیٹی کے اجلاس کے لیے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے میں سینیٹ کی نشست نمبر 17(1)(g) پر نامزدگی کا معاملہ شامل نہیں تھا، تاہم اجلاس میں مذکورہ نشست سے متعلق معاملہ زیرِ بحث لایا گیا۔بیان کے مطابق سینیٹ کی نشست نمبر 17(1)(g) پر المنائی نمائندے کی نامزدگی کے لیے مقررہ قانونی طریقۂ کار پر عمل نہیں کیا گیا اور بعض افراد کے نام مقررہ نامزدگی کے طریقۂ کار کے بغیر شامل کیے گئے۔ اراکین نامزد کنندہ کمیٹی نے بھی اس عمل سے اختلاف کیا۔مشترکہ بیان میں یونیورسٹی قانون کی دفعات 13(3)(c) اور 26(1)(e) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی مذکورہ نشست پر نامزدگی کے لیے قانون میں باقاعدہ طریقۂ کار مقرر ہے، جس پر عمل درامد کیے بغیر ، وائس چانسلر نے خود ہی اپنے پسندیدہ نام جن کو ایک المنائی کے ڈنر میں المنائی کیمٹی کا حصہ بنایا گیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید