کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہراہ فیصل راشدمنہاس روڈ پل میں ایک بار پھر سوراخ ہوگیا،جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے یہ سوراخ ایئر پورٹ سےرائٹ ٹرن راشد منہاس پل پر چڑھتے ہی ہوا اور پل کا ایک ٹریک متاثر ہوا تھا کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ کے چیف انجینئر برجز اینڈ انڈر پاسز کے مطابق پل کی گزشتہ روز ہی مرمت کر دی گئی جیسے ہی یہ حصہ مکمل سوکھ جائے گا ا س ٹریک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔