اسلام آباد (عاطف شیرازی) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باعث پٹرول، ڈیزل اور خام تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، دنیا کی تاریخ میں ڈیزل اتنا مہنگا نہیں ہوا، اگر حکومت پٹرولیم قیمتوں میں مداخلت نہ کرتی تو ڈیزل آج 600 روپے فی لیٹر ہوتا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس چیئرمین سید مصطفیٰ محمود کی زیرصدارت ہوا جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پٹرولیم لیوی پر ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا۔