• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت وسطی نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم بلال کو سزائے موت سنادی۔عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں ملزم بلال کو پانچ برس قید کی سزا سنائی۔عدالت نے شریک ملزمان زبیر، شاہد اور اسرار کو عمر قید کی سزا سنائی۔عدالت نے ملزمان کو مقتول کے ورثا کو فی کس 20لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق 2021میں شریف آباد کے علاقے میں نوجوان اسامہ گاڑی کی مرمت کے لئے گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید