• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ ،ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار نقدی اور اسلحہ برآمد ۔پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن شالکوٹ میں پولیس چیکنگ کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا موٹرسائیکل پر سوار افراد نےفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو نے کی کوشش کی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے لالہ بڑیچ شخص جاں بحق جبکہ شفیع اللہ ولد جیلانی کو زخمی حالت گرفتار کر لیا دو ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ملزم شفیع اللہ کے خلاف چوری اور ڈکیتی سمیت 21 سے زائد مقدمات درج ہیں۔گرفتار اور ہلاک ہونے والے ملزمان سے 15ہزار روپے دو پستول بمعہ 7رائونڈز برآمد کرلیے گئے۔
کوئٹہ سے مزید