• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روئی کی سپلائی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بندرگاہوں پر سینکڑوں کنٹینرز پھنس گئے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) روئی کی سپلائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، بندرگاہوں پر سینکڑوں کنٹینرز پھنس گئے، اپٹما کی حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل، روزانہ کروڑوں روپے کے نقصانات کا خدشہ۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے روئی کی درآمد پر استعمال ہونے والے کیمیکل (میتھائل برومائڈ) کی درجہ بندی کے تنازع کی وجہ سے پیدا ہونے والے روئی کے شدید قلت کے بحران سے خبردار کیا ہے، جس کی وجہ سے فیمیگیشن (کیڑے مار اسپرے) کا عمل رک گیا ہے۔ اس تعطل کے باعث درآمد شدہ روئی کے تقریباً 400 سے 500 کنٹینرز ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے، اور خبردار کیا ہے کہ اس تعطل کی وجہ سے ڈیمریج (تاخیر کے جرمانے) اور دیگر اخراجات کی مد میں روزانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید