کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے پاکستان ریلویز کا معیار اور سروسز بہتر بنانے کے تمام تر دعووں کے باوجود 2مزید ریل گاڑیاں کراچی سے لاہور کے درمیان چل رہی ’’قراقرم ایکسپریس‘‘ اور کراچی تا لالہ موسیٰ چلنے والی ’’ ملت ایکسپریس‘‘نجی شعبے کے حوالے کردی گئیں۔ پاکستان ریلویز کے اعلامیے کے مطابق 17اپ / 18ڈاؤن ملّت ایکسپریس کاکاروباری انتظام یکم اکتوبر 2026 ءسے ایک نجی کمپنی میسرز لسانی کارگو سروسز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جو مذکورہ تاریخ سے اس ریل گاڑی کے کاروباری امور سنبھالے گی، تاہم یکم اکتوبر اور اس کے بعد کے سفر کے لئے ایڈوانس بکنگ کا عمل نئے انتظام کے تحت جلد شروع کردیا جائے گا۔