کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند سے کراچی کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ کراچی آمد پر پہلی پرواز سی 6565کو روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔ آذربائیجان کے سفیر اور دیگر مقامی حکام نے پرواز کو خوش آمدید کہا۔ آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف، ائرلائن کے ہیڈ آف ایجنٹس عادل مرزا، جیریز دناتا کے گروپ ڈائریکٹر ارشد ولی محمد اوربدیگر نے پرواز اور مسافروں کا استقبال کیا۔