کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاپوش نگر میں بلڈر کے بکنگ آفس پر موٹر سائیکل مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ، فائرنگ سے موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی ، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ایس ایچ او پاپوش نگر شوکت حیات نے بتایا کہ خلافت چوک کے قریب رہائشی پروجیکٹ کے لیے قائم بکنگ آفس پر کی گئی فائرنگ سے زخمی سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 40 سالہ طارق حسن کے نام سے ہوئی۔