• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ سو سال پرانا پاکستان ریلویز کا انفرا اسٹرکچر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) گورے کے دور کا ڈیڑھ سو سال پرانا پاکستان ریلویز کا انفرا اسٹرکچر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے، پاکستان ریلوے کے پاس مجموعی طور پر 7 ہزار 791 کلومیٹر روٹ اور 11 ہزار 881 کلومیٹر ٹریک موجود ہیں لیکن ان میں سے بیشتر زائد المیعاد ہوچکے۔ سب سے زیادہ خستہ حالی کا شکار سکھر سے کراچی تک کا ریلوے ٹریک ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی تک مین لائن ون کا 72 فیصد ٹریک اپنی عمر پوری کرچکا جبکہ اٹک سے کوٹری تک مین لائن ٹو کا 88 فیصد اور روہڑی سے تفتان تک مین لائن تھری کا 92 فیصد ٹریک زائدالمیعاد ہوچکا۔ پاکستان ریلوے کی تین ہزار 840 کلومیٹر برانچ لائن بھی 98 فیصد تک زائدالمیعاد قرار دی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید