• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم : فیلڈ میں مؤثر نگرانی یقینی بنا ئی جائے، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پولیو مہم کے تیسرے روز کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، تمام متعلقہ ڈی ڈی اوز، علماء کرام، مدارس اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ اسکولوں اور مدارس میں بچوں کی پولیو ویکسینیشن کوریج کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ جن اسکولوں اور مدارس میں پولیو ٹیمیں تاحال کوریج نہیں کر سکیں، وہاں فوری طور پر خصوصی ٹیمیں اور کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، جن کی نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہر اسکول اور مدرسے میں 100 فیصد کوریج لازمی ہے۔ کسی بھی اسکول یا مدرسے کی جانب سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے یا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ میں مؤثر نگرانی اور باہمی رابطے کو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید