پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے خزانہ میں نامعلوم افراد نے شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ چارسدہ روڈ کے معروف کباب فروش میراجان چھریوں کے وار سے شدید زخمی ہوگئے ،خزانہ پولیس کو طاہر شاہ ولد ظاہر شاہ سکنہ ہریانہ نے بتایاکہ اس کا 70سالہ والد ظاہر شاہ موٹرسائیکل پر دائودزئی فلور ملزجارہا تھا،فلور ملز کے قریب پہنچنے پر نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ مدعی کے مطابق ہماری کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے قاتلوں کی تلاش شرو ع کردی ۔ادھر فقیرآباد پولیس کومیراجان ولد حاجی غلام جان ساکن حضر ت جان کالونی نے بتایاکہ مجروح حالت میں بتایاکہ وہ اپنی دکان کے قریب عامر ایوب کالونی کی مسجدمیں نماز اداکررہاتھااس دوران ان کے چچازاد بھائی سلیم نے تیز دھار چھری سے ان پر حملہ کردیاجس سے اس کی گردن پر گہرے زخم آئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا،مسجد میں موجود نمازیوں نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ وجہ عنادیہ ہے کہ ملزم سلیم اپنی والدہ کو مار رہاتھااوراسے روکنے پر ملزم کو رنج تھا۔پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔