پشاور (جنگ نیوز) انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس ICRCاورMedia Unlimited کے اشتراک سے اسلام آباد میں مقامی صحافیوں خصوصاً خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے صحافیوں خصوصاً اخبارات، ٹی وی چینلزاور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ میڈیا کے نمائندوں کے لئے Humanitarian Reportingکے موضوع پر 2روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ چیف آرگنائزر کمال صدیقی اورآئی سی آرسی کی ٹریننگ سپیشلسٹ محترمہ لبنیٰ جرارنقوی سمیت بین الاقوامی قوانین کے ماہر احسن قاضی، آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ماہرین شیرازخان راجپوت، شاہزیب احمد ہاشم اور اعزازخان نے شرکاء کو رسک زونز میں رپورٹنگ اور چیلنجزکے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ تقریب میں چیف آرگنائزر کمال صدیقی نے Humanitarian Reportingکے بارے میں خبر دینے کے لئے مہارتوں کے استعمال کے حوالے سے عملی تربیت دی۔ تربیت مکمل کرنے والے صحافیوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔