پشاور (جنگ نیوز) خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک روح پرور تقریب اور نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی معروف نعت گو شاعرہ، نعتیہ کتب کی مصنفہ اور ادبی خدمات کے اعتراف میں صدراتی سیرتِ النبی ﷺ ایوارڈ حاصل کرنے والی سیدہ زینب سروری قادری تھیں۔ نعتیہ مقابلے کے لیے منصفین کے فرائض سیدہ زینب سروری قادری، پروفیسر ناہید صدیقی اور پروفیسر زوبیہ شاہ نے انجام دیے۔ مس عریشہ طاہر، فرسٹ ایئر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، مس وردہ بنتِ جمیل، فورتھ ایئر نے دوسری جبکہ مس جویریہ، تھرڈ ایئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کا انعقاد لٹریری سوسائٹی، خیبر گرلز میڈیکل کالج اور کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔