• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور بیش قیمت سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر )پولیس نے ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کےلاکھوں روپے‘ طلائی زیورات، موٹرسائیکلوںاور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے میں امان اللہ سے دو ڈاکو3لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں غضنفر عباس سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فون لے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں جنید اکرم سے ڈاکوئوں نے 15ہزار لوٹ لیے،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں طاہر حسین کا میٹر بجلی، لوہاری گیٹ کے علاقے میں حاشر، بدھلہ سنت کے علاقے میں اسلم کے موبائل فونز، کپ کے علاقے میں فراز، بستی ملوک کے علاقے میں اکبراور سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ناصر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔
ملتان سے مزید