• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹیشنر کو طلبی کیلئے جاری کیا جانے والا ایف آئی اے نوٹس معطل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد طارق ندیم نے پیٹیشنر کو طلبی کیلئے جاری کیا جانے والا ایف آئی اے کا نوٹس معطل کردیا ہے اور سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔پیٹیشنر ریاض الحسن کے وکیل میاں بابر سلیم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کا موکل ویزا فراڈ کیس میں ملوث تھا لیکن اس نے مدعی سے راضی نامہ کرلیا اور اسے پانچ لاکھ روپے ادا کردیئے۔اور اقرار نامہ صلح بھی لکھ کر دیدیا تھا۔ لیکن اس نے ریاض الحسن سے مزید رقم وصول کرنے کیلئے ایف آئی اے کو دوبارہ درخواست دیدی۔جس میں حقائق کو چھپایا گیا۔
ملتان سے مزید