• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن، بہتر قیمت حاصل ہوئی، اورنگزیب

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان نے 3 ارب ڈالر مالیت کا یورو بانڈ جاری کیا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن ہے‘اس اقدام سے اس بیرونی اعتماد اور توثیق کی عکاسی ہورہی ہے جو ہمیں ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے حاصل ہوئی ہے۔جو قیمت/شرحِ منافع ہمیں حاصل ہوئی ہے، وہ بھی بہتراوراطمینان بخش ہے ‘سکوک کے حوالے سے بھی ہم دوبارہ جاری کئے جانے والے ڈالر میں متعین اور ڈالر میں تصفیہ ہونے والے بانڈز پر غور کر رہے ہیں‘ پاکستان نے پانڈا بانڈز کے حوالے سے بھی پیش رفت کی ہے‘معاشی استحکام کے سفرمیں ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے،سمت درست ہے لیکن ہمیں مزید کام کرنا ہوگا۔ جمعرات کویہاں ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیراہتمام ٹیکس اصلاحات پراعلی سطح کے مکالمہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ آرڈر بک کے حجم کے اعتبارسے ہمارے جاری کردہ بانڈ کے حجم سے دو گنازیادہ کی پیشکشیں موصول ہوئی اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کی نوعیت بھی خاصی متنوع رہی جن میں ایشیا، مشرق وسطی، یورپ اور امریکا کے سرمایہ کار شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید