• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید بارودی سرنگیں بچھا دیں، آبنائے نہیں کھلے گی، ابراہیم عزیزی

تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )تہران نے آبنائے ہرمز میں مزید بحری بارودی سرنگیں بچھانےکادعویٰ کیاہےجبکہ ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی جبکہ روس نے ایران سے دوری اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا۔ امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے واضح کیاہے کہ ہرمزمیں جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی ‘تمام آپشنز میز پر ہیں‘ہرمز پر تہران کا کنٹرول عملاًختم ہوچکا ہے ‘ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کے حملے میں 3 ایرانی فوجی پائلٹ جاں بحق ہوئے،امریکا شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید